اشتہار ضرورت آجر- غلط العام عام زبان میں ضرورت مالکان

ایک واجبی شکل و صورت اور متوسط گھرانے کے تجربہ کار اور کہنہ مشق ڈرائیور کو اعلیٰ ظرف اور بڑے دل والے امیر و کبیر مالکان کی ضرورت ہے‫.
ایسے مالکان جو گاڑی کے نقصان کی صورت میں ڈرائیور کو قصور وار ٹھرانے کے بجائے قسمت کا لکھا ہونے پر ذیادہ یقین رکھتے ہوں.
جنہیں تنخواہ دیتے وقت مسکرانا آتا ہو‫.
جو یہ بھی سمجھتے ہوں کہ ڈرائیور کا کام گاڑی ڈرئیو کرنا ہے اُسے دھونے کا کام دھوبیوں کا ہے.
جو اپنے ملازمین کی غلطیاں معاف کرنے کے عادی ہوں.
جب کسی دعوت پر جائیں تو اکیلے ہی کھانے نہ کھاتے رہیں ہمارا بھی خیال رکھیں اور میزبانوں کو خود بتائیں کہ انسان قسم کی ایک چیز ان کی گاڑی میں بھی موجود ہے اور وہ بھی کھانا کھاتی ہے.
وہ یہ بھی یاد رکھیں کہ ڈرائیوروں کے بھی بیوی بچے ہوتے ہیں اور وہ ان کو یاد بھی کرتے ہیں انہیں ملنے کے لیے انہیں چھٹی بھی چاہیے ہوتی ہے.
نوٹ: جو بھی مالکان ان میں سے ایک بھی شرط پر پورے نہ اترتے ہوں وہ رابطہ کرنے کی تکلیف نہ کریں اور اپنی گاڑی خود ہی چلاتے رہیں.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
W Iqbal Majidاشتہار ضرورت آجر- غلط العام عام زبان میں ضرورت مالکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *