اللہ ہم سے “ایویں” خوش ہو جاتا ہے

میرے ایک دوست ایاز محمود، بہت اعلیٰ ٹرینر، جنہیں میں کافی عرصے سے جانتا ہوں اور اُن کی قابلیت کا بہت معترف ہوں. ایک دفعہ انہوں نے مجھے ایک بہت بڑے ہال میں ایگزیکٹو کلاس کو ٹریننگ دیتے ہوے کی اپنی تصویریں بھیجیں تو میں نے انہیں فون کیا, اور کہا کہ ایاز صاحب آپ کو مبارکباد دینے اور ایک واقعہ سنانے کے لئیے فون کیا ہے. بولے جی ضرور, تو میں نے مبارک باد دینے کے بعد کہا کہ ایک دفعہ میں ایک بہت بڑے اسکُول میں کسی کام سے گیا اور کچھ لوگوں سے ملا اگلے دن پھر میٹنگ تھی دوبارہ وہی لوگ تھے. کوئی بات کرتے ہوے میں نے ایک خاتون سے پُوچھا آپ یہاں ایز کیا ہیں تو وہ بولیں میں یہاں وائس پرنسپل ہوں تو میں نے کہا “اوہ میں آپ سے بہت معافی چاھتا ہوں” وہ حیران ہو کر پوچھنے لگیں کس بات کی تو میں نے کہا کہ کل میں آپ کو “ایویں” سمجھتا رہا. ایاز صاحب ہنسنا شروع ہو گئے میں نے کہا وہ سب لوگ بھی بہت ہنسے تھے اُن خاتون سمیت اور کو پتا ہے کہ میں نے آپ کو یہ واقعہ کیوں سنایا ہے. اس لئیے کہ ان تصویروں سے پہلے میں بھی آپ کو “ایویں” سمجھتا رہا. بولے کہ میں سمجھ گیا تھا کہ اب میری باری ہے. جب باتیں ختم ہوئیں تو بولے خدا آپ کوخوش رکھے. فون بند ہونے پر اس دعا سے متعلق میں نے اسی قسم کا اپنا لکھا ہوا بلاگ “وہ خوش رہ سکے” بھیج دیا

جس پر انہوں نے ٹیکسٹ کیا
جو اللّه سے خوش ، وہ سب سے خوش ! جزاک اللّه ! 🙂👌❤

میرا ٹیکسٹ
یا جس سے اللہ خوش اُس سے سب خوش

ایاز صاحب: 👌زبردست !

میں:
ایازصاحب یقین مانیں اللہ ہم سے “ایویں” خوش ہو جاتا ہے.
ہمارا ہی اللہ سے خوش ہونا بہت مشکل ہو گیا ہے

ایاز صاحب: ❤ایو یں👍

❤❤

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
W Iqbal Majidاللہ ہم سے “ایویں” خوش ہو جاتا ہے