میری غلطیوں کو درگزر اور گستاخیوں کو معاف کیا

“کھٹی میٹھی زندگی”

“کھٹی میٹھی زندگی” میری زندگی کے واقعات کا ایک تسلسل ہے جس میں سے بہت سے واقعات ایسے لوگوں کے ساتھ میری محبت، شکر گزاری اور عقیدت کے ساتھ منسلک ہیں جو رتبے میں مجھ سے بہت بڑے، تجربے میں زیادہ اور سمجھ میں کہیں آگے تھے. جن کی بات میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی تھی جنہوں نے میری زندگی خاص طور پر نو عمری میں اپنی اس حیثیت کے باوجود مجھ پر مہربانیاں کیں اور مجھے اپنی محبت و شفقت کے لطف و عنائت سے ہمکنار کیا میرے وجود کا یقین اور میری باتوں کا اعتبار کیا. میری غلطیوں کو درگزر اور گستاخیوں کو معاف کیا. قدم قدم پر میری راہ نمائی کی. سب سے بڑی بات یہ کہ نہ صرف انہوں نے میری بات دھیان سے سُنی بلکہ مجھے اپنے سامنے وہ سب کچھ کہنے کا حق اور حوصلہ بھی دیا جو مجھے اُس وقت سمجھ آتا تھا یا جو بھی میں اُن سے کہنا چاہتا تھا اُن کے دیے ہوۓ اس حوصلے نے ساری عمر کے لیے میرے دل سے، بات کہنے سے پہلے نتیجے کی سوچ کا ڈر ختم کر دیا. وہ لوگ قطعا” معمولی نہیں تھے وہ یقینا” بہت بڑے دل والے اور اعلیٰ ظرف کے مالک تھے. مجھے بہت دیر کے بعد سمجھ آیا کہ میں ہر دفعہ صحیح نہیں تھا اور اگر کسی وقت میں صحیح تھا بھی تو اُس وقت جو میں نے کہا، کہنا ضروری نہیں تھا.
بعض لوگوں نے مجھے سبق بھی دیا مگر اُن کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے. ان دونوں لوگوں کی وجہ سے میری زندگی بنتی گئی

وحید اقبال ماجد

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
W Iqbal Majidمیری غلطیوں کو درگزر اور گستاخیوں کو معاف کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *