وہ سجدے میں تھی

اذان کی آواز آئی تو ابا وضو کرنے کے لیے اُٹھے گزرتے ہوئے انہوں نے صوفے پر بیٹھی اپنی بیٹی کی طرف دیکھا تو اُس نے اُن کی نظر کا اشارہ سمجھتے ہوئے کہا ابا میں کچھ دیر کے بعد نہ نماز پڑھ لوں تو وہ بولے بیٹا یہ بات مجھے نہ پُوچھو اُس سے پُوچھو جِس کی نماز ہے اور جِس نے تمہیں نماز کا حکم دیا ہے اب تم بڑی ہو گئی ہو میری طرف سے تو بے شک ساری عمر نماز نہ پڑھو مجھے تو بس اپنی نماز پڑھنی ہے یہ کہہ کر وہ وضو کرنے چلے گئے اور جب واپس آئے تو دیکھا وہ سجدے میں تھی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
W Iqbal Majidوہ سجدے میں تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *