کام

کام ایک بہت ہی اعلیٰ چیز ہے. اِس کی اپنی الگ شخصیت ہے. اِس کے ہاتھ میں بے حد عزت اور بے پناہ دولت ہے. جس کے پاس جتنا زیادہ ہوتا ہے اُس کے پاس اتنی ہی عزت اور دولت زیادہ ہوتی ہے. جب ہم کسی شخص کو کام سے انکار کر رہے ہوتے ہیں تو اصل میں ہم ‘کام’ کو ہی انکار کر رہے ہوتے ہیں. اگر انکار کی خاص وجہ نہ ہو یا بلا وجہ ہم کام کو بار بار انکار کرتے رہیں تو کام کو غصہ آ جاتا ہے اور یہ بھی ناراض ہو جاتا ہے. یوں کئی دفعہ یہ ہماری نہ سنتے سنتے ہمیں ہی نہ کہہ دیتا ہے اور ہم سے کہیں دور چلا جاتا ہے. وہ وقت بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس وقت ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ ہم اِسے ڈونڈھیں کہاں اور اسے منائیں کیسے.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
W Iqbal Majidکام