دو سو پچپن پی ایچ ڈی ڈاکٹر اور چپڑاسی کی نوکری

میں نے کسی سے یو پی گورنمنٹ انڈیا کے ایک اشتہار کے بارے میں سنا جو انہوں نے 368 چپڑاسیوں بھرتی کے لیے دیا تھا. جب میں نے اُس کی تفصیل کے لیے انٹر نیٹ پر دیکھا تو پتا چلا کی یہ 16,000 روپوں کی نوکری تھی جس کے لیے 23 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں. جن میں سے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار گریجوایٹ, پنتالیس ہزار پوسٹ گریجوایٹ اور دو سو پچپن 255 پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھے.
میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کو دنیا کی سب سے اعلیٰ ڈگریوں میں سے ایک سمجھتا ہوں. یہ سب پڑھنے کے بعد مجھے یہ لگا کہ اتنا پڑھ کر اور اتنی بڑی ڈگری لینے کے بعد بھی ان پی ایچ ڈی ڈاکٹروں کو سمجھ نہیں آیا کہ وہ 16,000 سے ذیادہ کی نوکری کیسے ڈونڈھیں یا اِس سے زیادہ پیسے کیسے کمائیں
ہمیں جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ہمارا دماغ اُس کا حل سوچتا ہے. اِس سوچ کا اُس ڈگری کی صورت میں حاصل کیے ہوئے کاغذ کے ٹکڑے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ اُس لگن کے ساتھ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اُسے پڑھ کر سمجھا گیا یا کچھ بھی پڑھے بغیر اپنے تجربات یا دوسرے ذریعوں سے سمجھا اور سیکھا گیا. سمجھنے کا تعلق اُس ماحول کے ساتھ ہے جس میں پیار محبت اور راہ نمائی شامل ہو کیونکہ سمجھ صرف پیار میں آتی ہے. ہو سکتا ہے یہ لوگ ڈانٹ ڈپٹ اور سزا کے ماحول میں پلے اور پڑھے ہوں کیونکہ ڈانٹ ڈپٹ اور سزا ہی انسان کی سمجھ کو ختم کرتی ہے.

http://www.thehindu.com/news/national/other-states/23-lakh-apply-for-368-peon-posts-in-uttar-pradesh/article7660341.ece

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
W Iqbal Majidدو سو پچپن پی ایچ ڈی ڈاکٹر اور چپڑاسی کی نوکری