کِسی دوست کی طرف سے کپڑے پر پرنٹ آرٹ کا تحفہ ملنے پر
Received your “token of remembrance’ with gratitude but what I found, is really amazing
ایک نایاب سی چیز ہے جو کسی اور دنیا سے آئی ہے ، نہ جانے کیا ، جو دیکھیں تو دیکھتے ہی رہ جائیں ، جو سمجھیں تو سمجھ نہ پائیں ، بس اُسی میں گم ہو جائیں۔
،
آرٹ کا کوئی شاہکار ہے ، کبھی لگے کہ کوئی راز ہے یا تخلیق کا نیا انداز ہے یا لکیروں میں چھپا کوئی ساز ہے
جب بھی دیکھا ، الگ نظر آیا ، جیسے کوئی سمندر ، سچ پوچھیں تو اُس سے بھی گہرا پایا۔
کہیں اسلام کی عظمت کے نشاں ، کہیں توقیر عرب کی داستاں ، جیسے فکر و فن کا کوئی بحرِ بے کراں۔
یوں لگے کہ نقش ہو کوئی فطرت کا کمال ، یا قدرت کا کوئی حُسن و جمال ، سوچ کا ذوق کوئی یا کوئی انوکھا خیال
کہیں ایسا لگے کہ دریاؤں کی لہریں ، ہنستی کھیلتی ، ناچتی گاتی ، گنگناتی ، جوش میں آتی ، نقش یوں بناتی کہ جیسے ہو کوئی شاہکار ، جس میں ہوں فطرت کی رعنائیاں اور قدرت کا پیار۔
کبھی یوں بھی لگے کہ پھولوں کی آب و تاب ہو یا کوئی گوہرِ نایاب ہو، یا خزینہ کوئی پوشیدہ بازیاب ہو
سوچتا ہوں کہ اسے سجاوں کہاں ، جگہ ایسی بناوں کہاں
کہ رات کا پہرِ پر سرور ہو تو چاند کی چاندنی
صبح کا ظہور ہو ، فجر کی تجلی اور تڑکے کا نور ہو تو پوہ پھُٹنے کی روشنی
چِھَن چھَِن کے گزرے اس شاہکار سے تو اس کی قدر و منزلت کا پتا دے ، کیا تخلیق ہے یہ سب کو بتا دے۔