زارا خان کی اِس پوسٹ پر
تیرے بغیر تو جینے کا حوصلہ بھی نہیں
عنایتوں کا وہ پہلے سا سلسلہ بھی نہیں
بچھڑ کے کھو گیا جانے کہاں پتہ ہی نہیں
بہت تلاش کیا پر مجھے ملا بھی نہیں
گزر رہی ہوں کسی خار زار صحرا سے
اکیلی ہوں میں مرے ساتھ قافلہ بھی نہیں
نہ وہ فرشتہ صفت ہے نہ خوب رو ہے بہت
مگر یہ سچ ہے کہ وہ آدمی بُرا بھی نہیں
اسے پیار ہے زارا سے مان لوں کیسے
نظر اٹھا کے کبھی اس کو دیکھتا بھی نہیں
زارا خان
کمنٹ
تجھے اُس سے کوئی گِلہ بھی نہیں تُو مانگتی کوئی صِلہ بھی نہیں
وہ تیرے دِل میں ہے پھر بھی کہتی ہے کہ وہ تجھے ملا ہی نہیں
ماجد