اگر کوئی شخص آپ کے دل کو اچھا لگ جائے تو اُس کو اپنے دل میں خاص جگہ دیں۔ تا وقتیکہ وہ خود آپ کو بتا ئےکہ وہ اس جگہ کے لائق نہیں ۔کیونکہ اکثر اوقات لوگ ہمیں خود بتا دیتے ہیں کہ کہ ہم اُن کے ساتھ کیا سلوک کریں۔
اور اگر وہ واقعی ویسا نکل آئے جیسا آپ کے دل کو لگا تھا توپھر اُسے دنیا کی سب سے قیمتی اور نایاب چیز کی طرح سنبھال کر رکھیں۔ سب سے بچا کر۔ اور یاد رکھیں کہ اگر اُس کو سنبھالنے میں کوئی کوتاہی یا غلطی ہو گئی تو وہ خود وہاں سے چلا جائے گا۔ پھر آپ اسے ڈوھونڈتے ہی رہ جائیں گے۔