اَلسَّلَامُ عَلَيکم
آپ دونوں میاں بیوی پر اللہ تعالیٰ کی اس رحمت کو بیان کرنے کے لیے زبان وبیان کے الفاظ ناکافی ہیں اور بات مبارک باد سے کہیں آگے ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کی اور آپ لوگوں سے محبت کرنے والوں کی دعائیں سُن لی ہیں۔اس نے اپنی رحمتوں کے رخ آپ کے گھر کی طرف موڑ دئے ہیں اور آپ کا گھر نور سے بھر دیا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یونہی آپ لوگوں کی زندگی میں رنگ و نُور بھرتا رہے اور رحمت کے اِس تحفہ نور کو ہمیشہ منور و تاباں رکھے۔
اُس نے ایسے وقت اپنی نظر آپ لوگوں پر ڈالی جب وہ اپنے خاص بندوں پر اپنی رحمتیں نچھاور کر رہا تھا۔