اگر ہم اپنی پچھلی زندگی دیکھیں تو کتنی راتیں ایسی تھیں جو کٹتی ہی نہیں تھیں۔ کبھی کوئی تکلیف تھی کبھی کوئی خطرہ کبھی کوئی مجبوری اور کبھی انتظار۔ مگر ان سب چیزوں سے زیادہ خطرناک ایک اور چیز کی تھی وہ تھا اِن چیزوں کا ڈر اور خوف۔
اُن چیزوں کے ہو جانے کا خوف جو ابھی ہوئی نہیں تھیں۔ اور وہ واقعی نہیں ہوئیں۔ کبھی نہیں ہوئیں مگر اُس رات اُس خوف نے ہمیں برباد کر دیا اگر میں نے یا آپ نے اُس رات کے بعد آنے والی اپنی زندگی دیکھ لی ہوتی تو کیا ہم اُس رات ڈرتے رہتے۔ کتنی آسانی سے گزر جاتی وہ رات۔
اب بھی وہی وقت ہے۔ آج بھی وہی رات ہے۔ احتیاط پوری ، دعائیں پوری اور اللہ کی رحمت کی امید پُوری ، بغیر کسی شک و شبہ کے۔ ہمارے بس میں یہی ہے اور ہم نے یہی کرنا ہے
آپ دیکھ لیجیے گا کچھ نہیں ہو گا کچھ بھی نہیں ہو گا۔ اگر اللہ تعالی پر ایمان پُورا ہے تو۔ اللہ پر اور اُس کی چیزوں پر۔ اُس کے اوپر ایمان لاؤ تو اُس کی چیزوں پر بھی ایمان لاؤ۔ اُس کی کتابوں پر ایمان لاؤ، اُس کیے پیغمبروں پر ایمان لاؤ اور اُس کی ہر چیز پر ایمان لاؤ۔ سب چیزوں میں سے عقل بھی اُس کی چیز ہے علم بھی اُس کی چیز ہے اسی طرح سوچ سمجھ، احتیاط ، امید سب اُس کی چیزیں ہیں اگر ہم انہیں کام میں لائیں گے تو وہ ہماری حفاظت کرئے گا اور اِس یقین کے ساتھ کہ اِس دنیا میں اور اِس کے بعد بھی ہماری سب سے زیادہ حفاظت و ہی کر سکتا ہوں۔

Share.

Leave A Reply

shop