جھوٹ اور دھوکے کی دکان جگہ جگہ لگی سجی ہوئی ہے۔سچ کی دکان کہیں کہیں ملے گی اور وہ بھی سمجھ داروں کو۔ جھوٹ بہت سستا ہے جب کہ سچ اور سچ کا سامان بہت مہنگا ہے. اول یہ کہ عام انسان کو یہ سمجھ ہی نہیں آتا دوسرے یہ کہ اگر سمجھ آ بھی جائے تو اس کے لیے اسے قبول کرنا بہت مشکل ہے۔ مگر فائدے میں وہی ہیں جو سچ کو سمجھتےہیں، قبول کرتے ہیں اور اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔