میرے دوستوں میں سے ایک کے فیس بک پر مندرجہ ذیل پوسٹ کرنے پر “کچھ لوگ جو سب سے زیادہ جو بھولتے ہیں وہ ان کی اوقات ہے”
کمنٹ میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔
میری یاد داشت بہت اچھی ہے۔میری ساری باتیں ، سارے وعدے مجھے یاد ہوتے ہیں جو میں نبھانے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ کچھ پورے کر پاتا ہوں کچھ نہیں کر پاتا ہوں۔میں مانتا ہوں۔
صرف ایک ہی چیز ہے جو مجھے اکثر یاد نہیں رہتی۔ وہ ہے میری اوقات، یاد کرتا ہوں، بھول جاتا ہوں۔ پھر یاد کرتا ہوں پھر بھول جاتا ہوں۔ ہر وقت یاد رکھنا چاہتا ہوں مگر بھول جاتا ہوں… آج کل پکا یاد رکھنےکی کوشش کر رہا ہوں۔
ہماری اوقات ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم سب سے زیادہ محفوظ، مطمعن اور خوش رہ سکتے ہیں۔تین چیزیں ہمیں ہماری اوقات سے باہر لانے کی کوشش کرتی ہیں۔ پہلی ڈر، دوسری لالچ اور تیسری ظرف ، اگر چھوٹا ہوتو۔ میں تو بس انہیں کو درست کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں پتہ نہیں ہوتی کیوں نہیں۔ اور اگر ہوبھی جائیں تو ذرا سا دھیان اِن سے ہٹا نہیں اور یہ کنٹرول سے باہر ہوئی نہیں ۔ میرا خیال ہے کہ مجھے ان پر ہر وقت ہی دھیان دیتے رہنے کی ضرورت ہے۔