ایک دن صبح جب میں اپنے دفتر گیا تو میرے دفتر کے باہر میری فیکٹری کا ایک ورکر کھڑا تھا جس نے اُس سے پچھلے دن چھٹی کی تھی۔ دعا سلام کے بعد میں نے اُسے پوچھا کہ کل خیریت تھی تم کام پر نہیں آئے تو کہنے لگا سر میں تو آج بھی چھُٹی لینے آیا ہوں میرے ماموں کا بیٹا فوت ہو گیا ہے۔ میں نے فوت ہونے والے کے لیے دعا کی اور پوچھا کیا ہوا اُس کو؟ تو کہنے لگا سَر وہ ریل گاڑی کے نیچے آگیا تھا۔ میں نے حیران ہو کر پوچھا کیسے! تو کہنے لگا سَر وہ اپنے کام سے آ رہا تھا، بس سے اُترا ریل گاڑی کی لائنیں کراس کر کے اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ ریل گاڑی کے نیچے آ گیا۔ میں نے کہا اُس نے دیکھی نہیں گاڑی، اُس کا تو اتنا شور ہوتا ہے سُنا نہیں اُس نے؟ تو کہنے لگا سَر اُس نے ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔ سَر ریل گاڑی نے دو ٹوٹے کر دیے تھے اُس کے۔

Share.

Leave A Reply

shop