لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ مسکرا مسکرا کر بات کرنا بعض لوگوں کی برداشت سے باہر ہو سکتا ہے

 لڑکے غصے اور شوخی کی حالت میں آپس میں بات کرتے وقت ماں اور بہن کو گفتگو سے باہر رکھیں

موٹر سائیکل کی چین عورتوں کے دوپٹے کی عاشق ہوتی ہے عورتیں اپنے دوپٹے اپنے بُرقے یا قمیص میں چھپا کر موٹر سائیکل پر بیٹھیں اور اُن کی جھلک چین کو مت لگنے دیں

عقل داڑھ نکلنے سے پہلے پہلے شادی ہو جائے تو صحیح ہے ورنہ بعد میں اس کے چانسز کم ہو جاتے ہیں

  اگر بیوی لڑتی نہیں تو پھر بھی ہے تو وہ بیوی ہی مگر آپ کی نہیں  ۔

اچھی زندگی گزارنے کے لیے انسان کو اتنے پیسوں کی ضرورت ہے کہ وہ سمجھے  کہ  اُس کے پاس اتنا کچھ ہے کہ  اُسے  مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں۔

Share.

Leave A Reply

shop