مىں نے اپنے اىک بے تکلف دوست کو بہت دنوں کے بعد فون کىا تو فون سنتے ہى وہ گِلہ کرنا شروع ہو گئے کہ تم نے مجھے اتنے دنوں کے بعد فون کىا ہے۔ دنىا جہان کے شکوے شکائتىں سارے ہى مىرے اوپر ڈال دىے۔ سَو باتىں مجھے سنائىں جىسے ىہ صرف مىرى ہى ذمہ دارى تھى۔ مىں نے کہا کہ تم خود مجھے فون کر لىتے تو اوپر سے کہنے لگے کہ مىں تو تمہىں روز ىاد کرتا ہوں۔ مىں تو جل بھن کر کباب ہو گىا پھر اىک دم سے مىں نے کہا اچھا! لو بھئ! مسئلہ حل ہو گىا۔ پوچھنے لگے کہ کىا؟ تو مىں نے کہا مجھے ہر روز اتنى ہچکىاں آتى ہىں ، اتنى ہچکىاں آتى ہىں کہ مىرى جان پر بن جاتى ہے مىں سوچتا تھا ىا الہى مجھے کون اتنا ىاد کرتا ہے اب سمجھ آىا کہ وہ تم ہو۔ ہفتے کےدن شام کو تو تم نے مجھے مار ہى ڈالا۔ اتنا ىاد کىا اتنا ىاد کىا کہ ہچکىوں کى وجہ سے مجھے ڈاکٹر کو بلانا پڑا۔ اُس نے پورى کوشش کى پر جواب دے دىا کہنے لگا بھائى بندہ ڈونڈھىں جو آپ کو ىاد کر رىا ہے اتنى ہچکىوں کا ہم نہىں علاج کر سکتے ہمارى تو دوائىاں اثر چھوڑ گئى ہىں ىار مىں بہت ہى مشکل سے بچا۔ بھائى پلىز مجھے اتنا زور سے ىاد نہ کىا کرو ہاں چلو تھوڑے بہت ىاد کرنے سے مىں گزارا کر لوں گا۔ مىں تو تب سے روزانہ سب دوستوں کو بارى بارى فون کر کے پوچھ رہا ہوں کہ مجھے کون ىاد کر رہا ہے تاکہ مىں اُسے روک سکوں مجھے کىا پتا تھا کہ مجھے تم ىاد کرتے ہو

پھر تم خود ہى دىکھو ىار کبھى مىں اپنے کام مىں مصروف ہوتا ہوں کبھى کہىں مىٹنگ مىں ہوتا ہوں اور تم ہو کہ وىلا وىکھىا نہ کوىلا بس ىاد کرنا شروع کر دىا۔ اب تو جن دوستوں کو فون کر کے پوچھا تھا اُن کے بھى فون آنا شروع ہو گئے ہىں کہ بندا لبھىا کہ نہىں لبھىا آج ڈاکٹر کا بھى فون آىا تھا۔ وىسے بھى وہ تمہىں دىکھنا چاہتا ہے جس کى وجہ سے اُس کى دوائىاں بے اثر ہو گئىں اور مىرے سب دوست بھى کہہ رہے تھے کہ ہمىں بھى بتانا ہم نے اُسے سب سے زىادہ ىاد کرنے والے بندے کى شىلڈ دىنى ہے۔

پھر مىں موضوع بدلا اور کہا چل چھڈ ىار ہور سنا تىرا کى حال اے تو کہنے لگے غلطى ہو گئى سى پر ہُن تىرىاں گلاں سُن کے سکون ہو گىا اے۔

Share.

Leave A Reply

shop