Author: W Iqbal Majid
عقل سیانے لوکیں آکھن مال متاع لٹا بیٹھی اے ہو گئی اے ایہہ انھی کملی حال فقیری پا بیٹھی اے عقل سمجھ نوں خبر نہ کائی سُتے رہندے ہوش نہ آئی عشق جو جاگے ساری راتیں اکھیاں وچوں نیند اڑائی عشق دا چانن چار چفیرے ہو گئے سارے دور ہنیرے سیانے جاون حج مکے نوں مکہ گھومے عشق دے پھیرے پھر پھر ایویں جنگل بیلے عمر میں ایہہ گنوائی کدی لبھاں میں چُپ دے روزے کدی میں حال دھائی اوہ سوہنا میرے من دے اندر جے عشق دی تاری ماراں سولی چڑھاواں میں میں اپنی تن من اپنا ہاراں میل…
ایک دفعہ میرےایک بہت قریبی دوست اور اُن کی اہلیہ نے ہمیں اپنے گھر کھانے پر بلایا۔ کھانا پُر تکلف تھا پُوری میز طرح طرح کے کھانوں سے بھری ہوئی تھی۔ جب ہم کھانا کھا چکے اور میز پر سے کھاناسمیٹا جاچُکا تو میز کو دوبارہ مختلف اقسام کی سویٹ ڈش سے بھر دیا گیا۔ یہ سب دیکھ کر میں نے اُن سے کہا یہ کیا کیا آپ نے؟ تو کہنے لگیں کیوں نہ کرتے اپنے بھائی کو کھانے پر بلایا ہوا ہے تو میں نے کہا کہ نہیں نہیں ،میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں وہ تو آپ نے…
میرے ایک دوست میری شاعری کے بہت مداح تھے ۔ ایک دِن کہنے لگے کہ آپ کی شاعری میں بہت جان ہے آپ مشاعروں میں کیوں نہیں جاتے آپ تو بڑے مشہور ہو سکتے ہیں تو میں نے کہا کہ مجھے تو اپنے کاروبار سے ہی فُرصت نہیں مشاعروں میں کیسے جاؤں ویسے بھی یہ تو جوڑ سے ہیں جو میں نے جوڑے ہوتے ہیں اور جو لوگ شاعری کرتے ہیں وہ تو کمال کرتے ہیں کہنے لگے نہیں نہیں آپ کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں ۔ اُن کی باتیں سُن کر اُوپر سے میں نہ نہ کر…
فرسٹ ائیرمیں داخلہ، کالج کی فضا، کھِلا کھِلا ماحول، بھینی بھینی سی خوشبُو، پھیلی پھیلی سی روشنی، اُڑتے پھِرتے پنچھی، نئی نئی سی دوستی۔ ایک ہی بنچ ایک ساتھ بیٹھنے سے بات چیت شروع ہو گئی ،ٹھاٹھ باٹھ والا لڑکا تھا، امیروں کی سی چال ڈھال، نئے فیشن کے کپڑے، نئے ماڈل کی موٹر سائیکل، نِت نئے انداز دوستی اور زیادہ ہوئی تو بات گفتگُو سے آگے بڑھی۔ ہفتے بھر کے بعد ایک پیریڈ خالی نکلا تو بولا چل یار تجھے چائے پلا کر لاتا ہوں۔ اپنی موٹر سائیکل نکالی ، سیٹ صاف کی مجھے پیچھے بٹھایا اور فیروزپور روڈ پر…
الفاظ میں بہت طاقت ہے۔ اتنی کہ یہ کچھ بھی کر دیں۔ مگر اِن سےکہیں زیادہ طاقت جزبات میں ہے جو دل میں ہوتے ہیں۔ اور ایسے الفاظ تو ہیں ہی نہیں جو جزبات کی ترجمانی کر سکیں۔ جزبات ایک طوفان کا نام ہے جو دل کے اندر برپا ہے۔ اگر اندر کے اِس طوفان کو الفاظ مِل جائیں تو یہی طوفان باہر بھی برپا ہو جائے
شعر تو وہ ہے جس کے الفاظ ایسے ہوں کہ جیسے پھول چُنے ہوئے، موتی سمیٹے ہوئے ، ہیرے تراشے ہوئے اور ترتیب ایسی کہ لڑی میں پروئے ہوئے مالا میں سموئے ہوئے یا سونے میں جڑے ہوئے۔ خوبی ایسی کہ خوشبو بکھیرتے لہلہاتے ہوئے ، روشنی پھیلاتے ہوئے ، جگمگاتے ہوئے لفظ کے ساتھ لفظ اس طرح ہم آہنگ ہو کہ ایک بھی لفظ نہ سنانے والے کی زبان میں اٹکے اور نہ سننے والے کے کان کو کھٹکے۔ سیدھا دل میں اتر جائے اُس کی گود میں جا بیٹھے جس کو کسی نے اپنے دل میں بٹھایا ہوا…
جب بھى مجھے کوئى وٹس اىپ پر اىک دھڑکتا ہوا دل بھىجتا تھا تو مىں اُسے دو دل بھىج دىتا تھا مگر وہ دھڑکتے نہىں تھے مىں سوچتا تھا ىا الہى مىرے دل دھڑکتے کىوں نہىں ہىں پھر مجھے کسى نے بتاىا کہ دل الگ الگ ہوں تو ہى دھڑکتے ہىں پھر اس بات سےمجھے پىار اور شادى کا فرق بھى سمجھ آ گىا اس لىے اب مىں سب کو دو دل الگ الگ ہى بھىجتا ہوں۔ اور لوگوں کو بھى بتا رہا ہوں کى اگر دل دھڑکنا بند کرنا ہے تو ہى شادى کرنا پر مىرى مانتا کوئى…
ہم لطیفہ ہمیشہ اُن لوگوں کے متعلق بناتے ہیں جن کو ہم کم زور سمجھتے ہیں مثلا” بیوی یا جو کسی کے زیر دام آ جاتے ہیں جیسے کہ خاوند، یا جو سادہ لَو ہوتے ہیں جیسے کہ پٹھان ، یا جو بے ضرر ہوتے ہیں جیسے کہ سکھ یا جو اپنے کام سے کام رکھتے ہیں جیسے شیخ یا جو ہوتے تو بہت طاقت ور ہیں مگر بہت بڑے دل کے مالک ہوتے ہیں جیسے کہ فوجی ، بس سُن کر مسکرا دیتے ہیں، ہنستے نہیں ہیں۔ ہم ظالم کے متعلق کبھی لطیفہ نہیں بناتے اور نہ ہی سناتے…
لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ مسکرا مسکرا کر بات کرنا بعض لوگوں کی برداشت سے باہر ہو سکتا ہے لڑکے غصے اور شوخی کی حالت میں آپس میں بات کرتے وقت ماں اور بہن کو گفتگو سے باہر رکھیں موٹر سائیکل کی چین عورتوں کے دوپٹے کی عاشق ہوتی ہے عورتیں اپنے دوپٹے اپنے بُرقے یا قمیص میں چھپا کر موٹر سائیکل پر بیٹھیں اور اُن کی جھلک چین کو مت لگنے دیں عقل داڑھ نکلنے سے پہلے پہلے شادی ہو جائے تو صحیح ہے ورنہ بعد میں اس کے چانسز کم ہو جاتے ہیں اگر…
مىں نے اپنے اىک بے تکلف دوست کو بہت دنوں کے بعد فون کىا تو فون سنتے ہى وہ گِلہ کرنا شروع ہو گئے کہ تم نے مجھے اتنے دنوں کے بعد فون کىا ہے۔ دنىا جہان کے شکوے شکائتىں سارے ہى مىرے اوپر ڈال دىے۔ سَو باتىں مجھے سنائىں جىسے ىہ صرف مىرى ہى ذمہ دارى تھى۔ مىں نے کہا کہ تم خود مجھے فون کر لىتے تو اوپر سے کہنے لگے کہ مىں تو تمہىں روز ىاد کرتا ہوں۔ مىں تو جل بھن کر کباب ہو گىا پھر اىک دم سے مىں نے کہا اچھا! لو بھئ! مسئلہ…