Author: W Iqbal Majid

پیار بہت ہی پیاری چیز ہے۔ یہ انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔ پیار فطرت کا کام ہے۔ پیار دنیا میں صرف دو ہی جگہ پر آیا ہے۔ ایک بچہ پیدا کرنے کا افتتاح کرنے کے لیے میاں بیوی کے درمیان، یا اور درست کہیں گے تو نر اور مادہ کے درمیان۔ دوسرے ماں باپ اور بچے کےدرمیان بچے کی بے پناہ حفاظت کے لی جب نر اور مادہ کے درمیان پیار آتا ہے تو اُن کے دل، دماغ اور جسم کے ہر حصے میں پیار بھر جاتا ہے۔ اُن کی نظر میں بھی۔ اُن کی نظر پیاری ہو…

Read More

امپلائیر مینجرسے کہتا ہے مجھے مسئلہ مت بتاؤ میرے ساتھ مسئلے کے حل کی بات کرو۔ سوداگر کہتا ہے مجھے نقصان مت بتاؤ میرے ساتھ نفع کی بات کرو۔عاشق کہتا ہے مجھے نفع نقصان سے کیا لینا دینا میرے ساتھ ہجر و وصال کی بات کرو، بچہ کہتا ہے مجھ پر اپنی بات مت ٹھونسو جو میں پوچھ رہا ہوں وہ بتاؤ. نوجوان کہتا ہے میرے رستے سے ہٹ جاؤ مجھے دنیا پلٹنے دو اور اگرچل سکو تو میرے قدم کے ساتھ قدم ملاؤ۔ سو طرح کے لوگ اور سو طرح کے مسائل. ابھی ابھی پڑھنے سے فارغ ہوا شخص…

Read More

میرے دوستوں میں سے ایک کے فیس بک پر مندرجہ ذیل پوسٹ کرنے پر “کچھ لوگ جو سب سے زیادہ جو بھولتے ہیں وہ ان کی اوقات ہے” کمنٹ میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔ میری یاد داشت بہت اچھی ہے۔میری ساری باتیں ، سارے وعدے مجھے یاد ہوتے ہیں جو میں نبھانے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ کچھ پورے کر پاتا ہوں کچھ نہیں کر پاتا ہوں۔میں مانتا ہوں۔ صرف ایک ہی چیز ہے جو مجھے اکثر یاد نہیں رہتی۔ وہ ہے میری اوقات، یاد کرتا ہوں، بھول جاتا ہوں۔ پھر یاد کرتا ہوں پھر بھول جاتا ہوں۔…

Read More

سب جانتے ہیں کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے اور دانے دانے پر مہر لگی ہوتی ہے اور وہ پتھر میں کیڑے کو بھی دیتا ہے ۔ اصل میں انسان کا رزق خود اس کے لیے بے چین ہے اور شدت سے اُسے تلاش کر رہا ہے۔ اگر انسان کسی کمرے میں تالا لگا کر بیٹھا ہوا ہے تو وہ دروازہ توڑ کر آتا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے تو ہم کسی اور کی نوکری کیوں کر رہے ہیں۔ کوئی شخص کسی کمپنی کے لئے کام کیوں کر رہا ہے۔…

Read More

اگر کوئی شخص آپ کے دل کو اچھا لگ جائے تو اُس کو اپنے دل میں خاص جگہ دیں۔ تا وقتیکہ وہ خود آپ کو بتا ئےکہ وہ اس جگہ کے لائق نہیں ۔کیونکہ اکثر اوقات لوگ ہمیں خود بتا دیتے ہیں کہ کہ ہم اُن کے ساتھ کیا سلوک کریں۔ اور اگر وہ واقعی ویسا نکل آئے جیسا آپ کے دل کو لگا تھا توپھر اُسے دنیا کی سب سے قیمتی اور نایاب چیز کی طرح سنبھال کر رکھیں۔ سب سے بچا کر۔ اور یاد رکھیں کہ اگر اُس کو سنبھالنے میں کوئی کوتاہی یا غلطی ہو گئی تو…

Read More

اگر ہم اپنی پچھلی زندگی دیکھیں تو کتنی راتیں ایسی تھیں جو کٹتی ہی نہیں تھیں۔ کبھی کوئی تکلیف تھی کبھی کوئی خطرہ کبھی کوئی مجبوری اور کبھی انتظار۔ مگر ان سب چیزوں سے زیادہ خطرناک ایک اور چیز کی تھی وہ تھا اِن چیزوں کا ڈر اور خوف۔ اُن چیزوں کے ہو جانے کا خوف جو ابھی ہوئی نہیں تھیں۔ اور وہ واقعی نہیں ہوئیں۔ کبھی نہیں ہوئیں مگر اُس رات اُس خوف نے ہمیں برباد کر دیا اگر میں نے یا آپ نے اُس رات کے بعد آنے والی اپنی زندگی دیکھ لی ہوتی تو کیا ہم اُس…

Read More

اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو منفرد پیدا کیا ہے، بے پناہ خوبیوں کے ساتھ۔ اپنی ہی طرز کا، سب سے جدا، اس جیسا کوئی بھی دوسرا نہیں۔ ہم لوگ دوسروں کو مشہور، دولت مند یا لائق سمجھ کر ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔مان لیا کہ ان کی طرح کے بن گئے پر ہم خود کہاں چلے گئے۔کہیں دوسرے کی طرح بننے کی کوشش میں ہم نے اپنے آپ کو ختم تو نہیں کر رہے۔

Read More

ایک شخص رات کو اپنی گاڑی پر پہاڑی علاقے میں کسی سنسان جگہ سے گزر رہا تھا۔سڑک پر موڑ مڑتے وقت اس کی گاڑی کا ٹائر کسی چیز سے ٹکرایا، گاڑی ڈگمگائی مگر اس نے سمبھال لی۔ اس نے گاڑی روکی، وہ نیچے اترا اور اس چیز کو سڑک پر سے ہٹانے کے لیے اس کی طرف بڑھا۔ اسے دور ہی سے اس جگہ پر کچھ چمک سی دکھائی دی۔ قریب جا کر دیکھا تو یہ ایک تھیلا سا تھا تھیلا کیا تھا ایک اچھی خاصی بوری تھی جس کا منہ ٹائر لگنے سے کھل گیا تھا اور اس میں…

Read More

کھٹی میٹھی زندگی” میری زندگی کے واقعات کا ایک تسلسل ہے جس میں سے بہت سے واقعات ایسے لوگوں کے ساتھ میری محبت، شکر گزاری اور عقیدت کے ساتھ منسلک ہیں جو رتبے میں مجھ سے بہت بڑے، تجربے میں زیادہ اور سمجھ میں کہیں آگے تھے۔ جن کی بات میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی تھی جنہوں نے میری زندگی خاص طور پر نو عمری میں اپنی اس حیثیت کے باوجود مجھ پر مہربانیاں کیں اور مجھے اپنی محبت و شفقت کے لطف و عنائت سے ہمکنار کیا میرے وجود کا یقین اور میری باتوں کا اعتبار کیا. میری…

Read More

میرے ننہال میں میری امی کی ایک خاص حیثیت اور بڑا مقام تھا میرے ایک ماموں جو میری امی سے چھوٹے تھے ان سے میرا کافی لگاؤ تھا ان کا میری نظر میں عزت و احترام بہت زیادہ تھا مگر ہماری نوک جھونک بھی ہوتی رہتی تھی ان کا مارکیٹ میں ایک بہت بڑا ڈیپارٹمنٹل اسٹور تھا جس میں ایک جگہ سبزی اور پھل کی بھی تھی۔ ایک دن میں ان کے اسٹور پر گیا اور چُن چُن کر پھل لینے لگا وہ مجھے دیکھتے رہے اور بولے آج کوئی خاص بات ہے کیا؟ میں نے پھل ڈالتے ہوئے ان…

Read More