Author: W Iqbal Majid

خوبصورتی کو اپنے وجود کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب کوئی آنکھ اسے اپنے اندر سمو لیتی ہے۔ خوبصورتی کو یہ احساس کہ وہ نہیں رہی اسی وقت ہی ہو سکتا ہے جب وہ خود تو ہو مگر اسے دیکھنے والی وہ آنکھ نہ رہے جس کا وہ اعتبار کرتی تھی اور دوسری کسی آنکھ پر وہ اعتبار کرنا نہ چاہتی ہو. ایسے حالات میں دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں یا تو اللہ تعالیٰ اُسے صبر دے دے یا وہ اسے کسی دوسری آنکھ کا اعتبار دے دے کہ اسے اپنے وجود کا احساس ہونے لگے۔

Read More

وقت واقعی بہت قیمتی ہے مگر اس کی قیمت کا حساب عام طور پر دماغ اور جسم کی کارکردگی سے ہی لگایا جاتا ہے وہ بھی روپوں پیسوں میں. دل سے حساب لگانا تو ہم بھول ہی گئے ہیں۔ ہم نے اپنے دماغ اور جسم کو ایسا بنا لیا ہے جیسے کوئی مشین ہو جس کے شور میں ایک ہی بات سمجھ آتی ہے وقت بہت قیمتی ہے وقت بہت قیمتی ہے ہر منٹ کے پیسے ہر سیکنڈ کے پیسے، ان پیسوں سے ہم زندگی کی سہولتیں تو لے سکتے ہیں زندگی کے مزے نہیں۔زندگی کی سہولتوں اور زندگی کے…

Read More

زندگی پیار سے وجود میں آئی ہے دنیا محبت کے لیے بنی ہے اور اسی پر چلتی تھی زندگی مزے میں تھی اور دنیا خوش. پھر نہ جانے بیچ میں پیسا کہیں سے آ گیا یہ لوگوں کو اتنا دلکش لگا کہ وہ پیار اور محبت دونوں کو بھولنے لگے پھر انہوں نے اسی میں محبت ڈونڈھنا شروع کر دی اب پوری دنیا پیسے پر چلتی ہے زندگی اداس ہے اور دنیا نا خوش! ابھی بھی لوگ پیار اور محبت کو بھولے نہیں مگر اب وہ اسے پانا نہیں چاہتے خریدنا چاہتے ہیں اپنے پیسے سے مگر خرید نہیں پاتے…

Read More

سنا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ بلا شبہ وہ بنتے تو آسمانوں پر ہی ہیں مگر ایک دوسرے کو ڈونڈھتے زمین پر ہیں۔ ایک دوسرے کو ڈونڈھ لینے کے بعد کئی جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں اور کئی ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ پاتے. کیونکہ جوڑا تو ان کا بن چکا ہوتا ہے مگر نصیب میں اکٹھا رہنا نہیں ہوتا اور بعض اوقات جنہیں اکٹھا رہنا پڑتا ہے ان کا جوڑا نہیں ہوتا بس شادی ہوتی ہے وہ بھی زبردستی کی۔

Read More

اگر کوئی شخص کسی سے بات نہ کرنا چاہے تو دنیا کا کوئی قانون کسی کو اُس سے بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اسی طرح اگر کوئی کسی کو چھونے نہ دینا چاہے۔ کسی کو بھی حق نہیں ہے کہ کوئی اسے ہاتھ بھی لگائے اور اگر زبردستی ہاتھ لگا لے تو اس کا ردِ عمل کی سختی کا تعلق قانون کے ساتھ ہے یا اُس شخص کی اپنی طاقت کے ساتھ۔زبردستی کی شادی میں بالخصوص لڑکی کو یا لڑکے کو ایک ایسے شخص کے ساتھ ساری عمر رہنے کا اور اس کے ساتھ سونے کا لائسنس دے دیا…

Read More

اصل چیز بنانے والے کے پاس ایک سوچ یا ایک آئیڈیا ہوتا ہے. جس سے وہ اپنے خیال میں ایک چیز بناتا ہے پھر اسی چیز کو وہ عملی شکل دے کر اس دنیا میں اس کا وجود پیدا کرتا ہے مگر وہ وجود یا شکل اس کے دماغ میں بنے ہوئے ماڈل کے مطابق نہیں ہوتا بلکہ اس کے قریب ہوتا ہے کیوں کہ اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے مٹیریل اور مہارت کی کمی ہوتی ہے. مگر پھر بھی چیز نئی اور شاندار بنتی ہے جو کہ مٹیرل اور مہارت کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ساتھ بہتر ہوتی…

Read More

سب جانتے ہیں کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے اور دانے دانے پر مہر لگی ہوتی ہے اور وہ پتھر میں کیڑے کو بھی دیتا ہے ۔ اصل میں انسان کا رزق خود اس کے لئے بے چین ہے اور اسے شدت سے تلاش کر رہا ہے۔ اگر انسان کسی کمرے میں تالا لگا کر بیٹھا ہوا ہے تو وہ دروازہ توڑ کر آتا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے اور دانے دانے پر مہر لگی ہے اور ہمارا رزق اُسی نے دینا ہے تو ہم کسی نوکری کیوں کر رہے…

Read More

انٹرنیٹ پر ہم دوستوں کی ایک بحث چل رہی تھی، اپنی ہی طرف کے ایک دوست کی ہاں میں ہاں نہ ملانے پر انہوں نے میرے لیے یہ شعر لکھ دیا “اختلاف جہاں کا رنج نہ تھا دے گئے مات ہم خیال ہمیں” جس کے جواب میں میں نے درج ذیل شعر کہہ کر لکھ دیا اختلاف رائے میں بھی اپنوں کا احترام و خیال کرتے ہیں زمانہ لگتا ہے، رشتوں کی پرورش مہ و سال کرتے ہیں کون ہو گا جو جیتے لفظوں سے اور ہار دے اپنوں کو جانے بھی دیجیے صاحب آپ بھی کمال کرتے ہیں

Read More

اذان کی آواز آئی تو ابا وضو کرنے کے لیے اُٹھے گزرتے ہوئے انہوں نے صوفے پر بیٹھی اپنی بیٹی کی طرف دیکھا تو اُس نے اُن کی نظر کا اشارہ سمجھتے ہوئے کہا ابا میں کچھ دیر کے بعد نہ نماز پڑھ لوں تو وہ بولے بیٹا یہ بات مجھے نہ پُوچھو اُس سے پُوچھو جِس کی نماز ہے اور جِس نے تمہیں نماز کا حکم دیا ہے اب تم بڑی ہو گئی ہو میری طرف سے تو بے شک ساری عمر نماز نہ پڑھو مجھے تو بس اپنی نماز پڑھنی ہے یہ کہہ کر وہ وضو کرنے چلے…

Read More

جو دعائیں ہم دوسروں سے کہہ کر لیتے ہیں وہ دعائیں دوسرے ہمیں بول کر دیتے ہیں۔ وہ دعائیں بلا شبہ قبولیت کا مرتبہ پانے کے لیے بے تاب ہوتی ہیں۔ دعائیں جو ہوئیں۔ مگر کچھ دعائیں ایسی بھی ہیں جو ملنے سے پہلے ہی قبول ہو چُکی ہوتی ہیں یہ دعائیں وہ ہیں جو کسی کے دل سے نکلتی ہیں۔ یہ بغیر کہے سُنے۔ یہ دعائیں دوسروں کی خدمت کرنے سے ملتی ہیں، کسی کی خدمت ہم تب ہی کرتے ہیں جب اُس سے محبت اور اُس کی عزت کرتے ہیں۔ دعائیں کسی کے ساتھ دکھ سُکھ بانٹنے سے…

Read More